۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی

حوزہ/ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی نے چندا نالہ سیلاب سے متاثرہ علاقہ، تندل تنجوس سڑک اور گمبہ سکردو کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم نے ضلعی انتظامی افسران، اسسٹنٹ کمشنر گمبہ سکردو، اے ڈی جی بی ڈی ایم اے، تحصیلدار گمبہ سکردو اور محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران کے ہمراچندا نالہ سیلاب سے متاثرہ علاقہ، تندل تنجوس سڑک اور گمبہ سکردو کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے ریسکیو کے لیے جاری کام کا معائنہ کیا اور اب تک کی انتظامی کاروائیوں کا جائزہ لیا۔

اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی نے ضلعی انتظامی سربراہ ، ڈپٹی کمشنر، اے سی گمبہ سکردو اور جی بی ڈی ایم اے کی بروقت ریسکیو کے لیے جاری اقدامات کو سراہا اور اس بات پر تاکید کی کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے بھی فوری اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے اپنے وزٹ کے دوران گمبہ سکردو کے پینے کی پانی کی فراہمی کو یقین بنانے اور رابطہ سڑکوں کو فوری بحال کرنے اور ایمرجنسی بنیادوں پر حفاظتی بند کے لیے اقدامات کی ہدایات دیں۔ ماہی پروری سے وابستہ افراد کے متاثرہ فش فارمز کی بحالی کے لیے محکمہ فشریز کو بھی ہدایات دیں۔

قابل ذکر ہے کہ ضلعی انتظامی سربراہان نے ریسکیو مشینری اور پوری ٹیم کو سیلاب ختم ہونے تک خطرات کی زد میں موجود علاقوں میں فعال رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .